جدہ،14اگست(اے پی پی): پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، ننھے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا ۔صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات سنائے گئے ۔
تقریب سے خطاب میں قونصل جنرل نے تحریک پاکستان کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے حکومت معاشی معاملات پر بھی قابو پا لے گی ،ہمارے ملک کے عوام میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، انہیں متحد کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر قونصل جنرل نے کمیونٹی اور بچوں کے ساتھ ملکر آزادی کیک کاٹا۔ تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔