پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی اقوام متحدہ میں تقریب ، سفیر منیر اکرم نے قومی پرچم لہرایا

25

 

نیویارک ، 14 اگست (اے پی پی ): اقوام متحدہ میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد  ہوئی ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے قومی پرچم لہرایا، قومی ترانہ بجایا گیا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

 اس موقع پرسفیر منیر اکرم نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک آزادی کے تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے قیام پاکستان کے لیے تصور، جدوجہد اور قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے وژن اور قائداعظم کی پاکستان کے لیے منطق کو آگے بڑھانے اور اس کے قیام کو یقینی بنانے کی دور اندیشی آج بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جبر اور امتیازی سلوک کے مظاہر میں واضح طور پر ثابت ہو رہی ہے۔