پیرمحل،14 اگست (اے پی پی ): میونسپل کمیٹی میں جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے جھنڈا لہرا کر پرچم کشائی کی۔اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی دی ۔
پرچم کشائی کے بعد ملک کی سلامتی و خوشحالی کے خصوصی دعا کی گئی ۔تقریب پرچم کشائی میں مختلف محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔