ڈیرہ غازیخان؛ اے ڈی سی  کی سرکاری ریکوری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

22

ڈیرہ غازیخان،11 اگست (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کی زیرصدارت ریونیو سٹاف اور افسران کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں زیرالتوا انتقالات،آبیانہ،زرعی انکم ٹیکس اور ایف بی آر واجبات وصولی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے کہا کہ سرکاری ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،ضلع بھر میں تمام مد میں ریکوریوں کا سلسلہ تیز کیا جائے اور زیر التوا انتقالات کے فوری فیصلے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکوریوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے اور سرکاری واجبات کے نادہندگان کے گرفتاریوں کے وارنٹ جاری کئے جائیں اس حوالے سے کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے کہا کہ جن افسران اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں زیر التوا انتقالات اور ریکوری کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔