ڈیرہ غازی خان، 30 اگست(اے پی پی):ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حسن افضل نے پولیس لائن کا دورہ کر کے ٹریننگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے اس موقع پر پولیس لائن میں جاری لوئر کلاس کورس کے ٹرینی افسران سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں کہا کہ پولیس افسران ٹریننگ کے معیار کو مزید بہتر بنائیں اور شرکاء کو معاشرے مفید شہری بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور فرض شناس اہلکار و افسران ہمارا فخر ہیں۔بعدازاں انہوں نے پولیس لائن کی موٹر ٹرانسپورٹ برانچ کا بھی دورہ کیا اورسرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کرنے کے علاوہ مختلف گاڑیوں کے لیے نئے ٹائرز اور بیٹریاں تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ اس سامان کی تقسیم کا مقصد کارسر کار کی انجام دہی میں دقت کو دور کرنا ہے۔ اس موقع پر لاء سٹاف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔