کلر سیداں،14 اگست(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح تحصیل کلر سیداں میں جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب ٹی ایم اے کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے و مشیر وزیراعلی پنجاب راجہ صغیر احمد ،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ نیازی ،سی او کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نوشائی،سابق ممبران ایم سی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پرچم لہرایا گیا اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔
پیٹرولنگ پولیس پوسٹ چوک پنڈوڑی میں بھی جشن آزادی کی تقریب ہوئی جس میں ایس ایس پی محمد بن اشرف دیگر شریک ہوئے۔ یونین کونسل دوبیرن سکوٹ کے سابق چیئرمین راجہ ندیم اور راجہ سعید احمد کی طرف سے ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں پرچم لہرانے اور کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
اسی طرح کلرسیداں میں مختلف مقامات پر تقاریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر شہر بھر کو سبز جھنڈوں جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ اس موقع پر میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔