گوجرانوالہ، 14اگست (اے پی پی):ضلعی انتظاميہ کی جانب سے یوم آزادی پر پرچم کشاٸی کی تقریب کمشنر کمپليکس میں منعقد ہوٸی، 8.58منث پرسائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس کے بعد 9.00بجے قومی ترانہ پڑھا گیا اور پھر قومی پرچم لہرایا گیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی،آرپی او ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،سی پی او ایاز سلیم نے پرچم کشاٸی کی، اورملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ بعد ازاں قومی ترانے کی دھن پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔
جشن آزادی کی تقریب میں ایڈیشنل کمشنر افضال قمر وڑائچ ،اے ڈی سی آر ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ،اے سی جی تنویر یاسین ،اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ ،صدر بار عابد ہرل ،محکمہ تعلقات عامہ سمیت حساس ودیگر سرکاری محکموں کے افسران سمیت امن کمیٹی کے سرکردہ رہنماوں ،سکھ،ہندو اور کرسچن کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔
یوم آزادی کی پروقار تقریب میں 76ویں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پرکمشنر نوید حیدر شیرازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآزاد ملک کے حصول کےلیے ہمارے آباٶ اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ آج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی قومی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں ۔
کمشنر نے کہا کہ ہمارے لاکھوں لوگوں نے وطن عزیز کے لیے قربانیاں دیں ان قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا آج کے دن ہمیں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور قیام پاکستان کے اصل مقصد کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان،اتحاد اور یقین محکم کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔