گھوٹکی، 14 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ضلع گھوٹکی میں جشن آزادی کی تقریبات جوش و جذبہ سے منائی جا رہی ہیں،گھوٹکی میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب ضلعی ہیڈکواٹر میرپورماتھیلو روینور کالونی سرکٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عثمان عبد اللہ اور ضلعی چیئرمین بنگل خان مہر نے پرچم کشائی ، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پودا بھی لگایا گیا ۔
اس کے علاوہ اوباڑو ٹاون کمیٹی اوباڑو میں چیئرمین جام حسن خان ڈہر ٹی ایم او اوباڑو عاشق کلہوڑو نے پرچم کشائی کی اور ٹاون آفیس سے نیشنل پریس کلب تک ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر ریلی نکالی گئی اور پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔