آپ ﷺ نے بنی نوع انسان کی زندگی کے ہر معاملہ میں رہنمائی کی ہے ؛ فیروز جمال شاہ کا عید میلاد النبی کا پیغام

17

پشاور،29 ستمبر(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیروز جمال شاہ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امت مسلمہ اور بالخصوص تمام پاکستانیوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کی ہے اور اپنے خصوصی پیغام میں کہا  ہے کہ آج وہ عظیم دن ہے جس دن اللہ پاک نے اپنے آخری نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں بھیجا۔

فیروز جمال شاہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ  آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی نوع انسان کی زندگی کے ہر معاملہ میں رہنمائی کی اور  اپنی زندگی کو کل عالم کیلئے نمونہ و مثال بنایا۔