اوکاڑہ،29ستمبر(اے پی پی): ربیع الاول نبی کریم،سرور کونین،محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے۔ 12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر چکنمر 1/4L جامعہ مسجد حنفیہ رضویہ میں اہل علاقہ نے روایتی طور پر ناشتہ کا اہتمام کیا اور اہل علاقہ نے مذہبی جوش وجشن جذبے سے عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں محفل نعت کا اہتمام کیا۔ آخر میں ملکی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی گئی۔