اوکاڑہ؛ پتنگ پکڑتےبچہ نہر میں گر کرڈوب گیا،ریسکیو آپریشن جاری

2

اوکاڑہ،25ستمبر(اے پی پی):لوئر باری دو آب آبادی ڈیراں کے قریب بچہ پتنگ پکڑنے کے دوران نہر میں گر کر ڈوب گیا۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک سروس، ایمبولینس، ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کر لی۔ ریسکیو ٹیموں نے کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو ٹیمیں سکوبا اور لائن سرچنگ کے ذریعے بھی نہر سے بچے کو تلاش کرنے میں مصروفِ عمل ہیں اور سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔