دماغی امراض ڈیمنشیا اور الزائمر  کے حوالے سے  منعقدہ  سیمینار سے شرکاء کو آگاہی ملی ہے ؛ عفیفہ شہزاد

3

ملتان، 26 ستمبر(اے پی پی ): ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیراہتمام دماغی امراض ڈیمنشیا اور الزائمر سیمینار پر اے پی پی سے گفتگو  کراتے ہوئے  سینئر سائکلوجسٹ عفیفہ شہزاد نے کہا کہ آج پاکستان الزائمر کے ساتھ ویمن یونیورسٹی  میں  آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس دوران  بتایا  گیا  کہ نسیان ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ پھیل رہی ہے اس کو ہم کس طرح پھیلنے سے روک سکتے ہیں اور  بتایا  گیا کہ  ڈیمنشیا اور الزائمر کی بیماری سے متعلق آگاہی دینے کی ضرورت ہے

ویمن یونیورسٹی  کی طالبہ الفت نے کہا کہ آگاہی سیمینار   میں  دماغی امراض کے بارے میں بتایا گیا  جس سے ہمیں  بہت کچھ  سیکھنے کو ملا   ہے  کہ  جسمانی صحت کے ساتھ دماغی صحت بھی ضروری ہے۔ طالبہ مریم نے   کہا کہ میں آگاہی سیمینار    میں  دماغ سے متعلق آگاہی دی  گئی  اور  بتایا گیا کہ جس طرح جسمانی صحت ضروری ہے  اسی  طرح   دماغی صحت بھی ضروری ہے ۔