دیپالپور؛ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق کا کمیونٹی ریسکیو سٹیشن کا دورہ

8

 دیپالپور ،28 ستمبر(اے پی پی ):ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر ارشاد الحق نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن تحصیل دیپالپور کا دورہ کیا۔ تحصیل اسٹیشن آمد پر ریسکیو سیفٹی آفیسر ندیم اصغر اور اسٹیشن کوآردینٹر محمد فاروق نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے چاک و چوبند دستے نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی۔

 ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے سٹیشن، گاڑیوں کی صفائی ستھرائی اور سٹاف کا ٹرن آوٹ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پرکھنے کیلئے سوالات اور عملی مظاہرے بھی کروائے۔ سٹیشن پر سروس ایس او پیز کے مطابق آویزاں کی گئی مختلف پینا فلیکس کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام الناس میں بہترین ریسکیو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، تما م ریسکیورز کو چاہئے کہ اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں تاکہ ایمرجنسی کے دوچار افراد کی مدد کر سکیں، صفائی و ستھرائی کی عادت کو اپناکر بہت سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جیسا کہ دین اسلام بھی سکھاتا ہے کہ ”صفائی نصف ایمان ہے”۔

ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے حالیہ سیلاب میں بہترین کارکردگی پر تحصیل انچارج ندیم اصغر اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہااور سرٹیفیکٹس بھی دئیے۔

 اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن پر صفائی ستھرائی، ایمرجنسی گاڑیوں اور ان میں موجود آلات اور سٹاف ٹرن آوٹ پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آئندہ بھی یہی پرفارمس اور تیاری کا لیول ہوا تو ڈویژن بھر میں بیسٹ تحصیل کے لئے دیپالپور کو نامزد کیا جائے گا۔