عارف والا؛شہرو گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ مولا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری

1

عارف والا،19 ستمبر(اے پی پی): عارف والا شہراورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری، بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی ۔

موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ،عارفوالا ،مرلے چوک ،قبولہ ،بیلی دلاور،ترکھنی ، دلووالہ ، محمد نگر، احمدیار جمن شاہ ، رنگشاہ اورمضافات بارش کی لپیٹ میں آگئے جبکہ بارش سے گلی ،محلے تالاب کا منظرپیش کرنے لگے ،پیدل گزرنے والوں کو اضافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔