لاہور؛ خصوصی بچوں کے 29والدین میں ویلفیئر فنڈز کے چیک تقسیم

1

لاہور،19ستمبر (اے پی پی ): سی سی پی او لاہور بلا ل صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے خصوصی بچوں کے والدین میں ویلفیئر فنڈز کے چیک تقسیم کئے۔ یکم ستمبر سے ابھی تک 118 بچوں کے والدین سے ملاقات ہو چکی ہے جبکہ تا حال 29 والدین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

 اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذید کا کہنا تھا کہ اسپیشل بچوں کی ویلفیئر کا سلسہ جاری رہے گا جبکہ خصوصی بچوں کی ویلفیئر کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں  نے خصوصی بچوں کے اہل خانہ سے مسائل دریافت کئے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

 ایس ایس پی ایڈمن کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے خصوصی بچوں کا علاج و معالجہ بہترین طبی اداروں سے کروایا جارہاہے کیونکہ بچے ہمارامستقبل ہیں اور ان کی فلاح و بہود اور بہتر ی ہماری ذمہ داری ہے۔