ملتان؛آر پی او نے کانسٹیبل کی بیٹی کو میٹرک بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر انعام سے نوازا

1

ملتان،19 ستمبر(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کانسٹیبل کی بیٹی کو میٹرک بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر انعام سے نوازا ۔کانسٹیبل محمد ثقلین کی بیٹی زبدہ فاطمہ نے 2021 میں 1100 میں سے 1100 نمبر لے کر بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی۔

کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے بچی کو میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے تحرک اور سکالر شپ دینے کی ہدایت کی اور بچی کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام سے بھی نوازا ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی سے ان میں لگن اور شوق سے محنت کرنے کا جذبہ تقویت پکڑتا ہے۔