ملتان ،28 ستمبر(اے پی پی ): گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب کی جانب دیئے جانے والے شیڈول کے مطابق جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی نے کہا کہ حضور اکرمﷺکی سیرت ہمارے لئے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے طلبہ آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔
اس موقع پر نذر محمد ، فہیم احمد سمرا ، محمد عاقل ، صابر شکور، شوکت بدر نے کہا کہ حضورﷺ کا میلاد منانے سے دل کو سکو ن پہنچتاہے ،ہمیں اس بابرکت مہینے کی بدولت حضورﷺ کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہوگا۔ حصہ ماڈل اور حصہ پرائمری کے طلبہ نے حمد و نعت پیش کی اس موقع پر غلام حبیب سعید ی نے خصوصی دعا کرائی۔