ملتان؛ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں” انٹروڈکشن ٹو لیڈنگ ویل”پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

7

ملتان، 28 ستمبر(اے پی پی ): لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام بیسٹ سیلر فاؤنڈیشن اورساؤتھ پنجاب چیپٹر  کے شراکت سے لنکن کارنر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی  میں ” انٹروڈکشن ٹو لیڈنگ ویل”پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد لیڈرشپ کے شعبے میں بہتری  کے لئے مواقع  فراہم کرنا ہیں  اور شرکاء کو ان کی موجودہ مہارتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی میں  مزیدبہتری لا سکیں اور اپنے کاموں  کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں۔

اس تربیتی ورکشاپ کے ٹرینڑ ڈاکٹر محمدعبدالصبور کمیونٹی انگیجمنٹ ایکسچینج پروگرام کے منتظم  اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  نے  اس تربیتی ورکشاپ میں  اپنی علمی مہارتوں اور تجربات سے شرکاء کو انتہائی رہنمائی کے اصولوں میں مدد فراہم کی تاکہ وہ لیڈر کے طور پر اپنے کارکنوں کو بہتر رہنمائی دے سکیں۔

تربیتی ورکشاپ کے دورن انہوں نے کہا کہ آج کے تیز رفتار اور مسلسل ترقی پذیر دور میں موثر قیادت سب سے اہم ہے۔تربیتی سیشن کے دوران بتایا گیا کہ قیادت صرف فیصلے کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ٹیموں کو ایک مشترکہ مقصد کی طرف متاثر کرنے اور رہنمائی کرنے کے بارے میں بھی ہے۔

 تربیتی ورکشاپ کو جدید کام کی جگہ پر لیڈرز کو درپیش انوکھے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نہایت احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ اس تربیتی سیشن میں قیادت کے لوازم ، شرکاء قیادت کے بنیادی اصولوں کی گہری سمجھ حاصل  کی بلکہ موثر مواصلت، تنازعات کا حل، اور فیصلہ سازی کی مہارت کی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملا۔

 یہ ٹریننگ پروگرام لیڈرز کو ترقی دینے میں  نہ صرف مدد فراہم کرے گا  بلکہ ان کی مہارتوں کو بڑھاتے ہوئے وہ اپنے کارکنوں کو بہتر طریقے سے ہدایت دے سکیں تاکہ شرکاء اپنی کمیونٹی کے ساتھ مشغول ہونے کی قابلیت پیدا کریں۔ یہ ایک موثر لیڈر بننے کا راستہ ہوتا ہے جو ان کو نئی کارکردگی کے دروازوں کی طرف راہ دکھاتا ہے اور ان کو اپنے کمیونٹی کے ساتھ منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 تربیت کی اس ورکشاپ میں شرکاء نے   لودھراں پائیلٹ پراجیکٹ کی اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں اس طرح کے تربیت یافتہ ورکشاپ منعقد کروانے پر اصرار کیا تاکہ  ایسے تربیتی پروگراموں کے ذریعے ہمارے کارکن اور کمیونٹی کو بہتر رہنمائی کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے۔