ملتان؛ کمشنر انجینئر عامر خٹک کا شہر کا دورہ،عید میلاالنبی ﷺ کے روٹس کا جائزہ لیا

9

ملتان،29 ستمبر(اے پی پی ):کمشنر عامر خٹک نے 12 ربیع الاول جلوس روٹس کا دورہ کیا اور صفائی ، انسدادِ تجاوزات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں ﷺ کے یوم ولادت کا جشن بھرپور مذہبی جذبے سے جاری ہے ۔انہوں  نے شہریوں کو یوم ولادتﷺ کی مبارکباد دی اور مسائل بھی دریافت کئے اور کہا کہ حضور اکرم ﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے ۔انہوں نے کہا آپ ﷺ کی آمد سے  جہالت کے اندھیرے دور اور امن و انصاف کا بول بالا ہوا۔انہوں نے  کہا کہ نوجوان نسل حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی اصلاح کرے۔