کوئٹہ،19 ستمبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر داخلہ محمد زبیر جمالی نے ڈاٹریکٹوریٹ سول ڈیفنس کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر سول ڈیفنس روفو جان نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا ، محمد زبیر جمالی نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے،ادارے کو فعال بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ پہلی جنگ عظیم کے بعد برطانیہ میں سول ڈیفنس کی تشکیل ممکن ہوئی، سول ڈیفنس کو کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،تنظیم شہری دفاع کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سول ڈیفنس کیلئے شہید عبدرازق و دیگر شہداء کی خدمات کو سراہا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سول ڈیفنس کی فورس شہر میں ابھرتی ہوئی پروفیشنل فورس کے طور پر نظر آئے گی ،موجودہ حالات میں ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنی چاہیےطلبہ کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ دلواکر رضاکاروں کی ایک کھیپ تیارکی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں سول ڈیفنس کے دفاتر کو یقینی بناکر ہنگامی حالات سے باآسانی نمٹاجا سکتا ہے۔