نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

8

جدہ ،28ستمبر (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے۔ جدہ پہنچنے پر نگران وزیرِ اعظم کا اعلی ٰسعودی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے استقبال کیا۔وزیرِ اعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ ہوائی اڈے سے مکہ معظمہ روانہ ہوئے۔