اٹک،18ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی مہتاب خان نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اٹک نے ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں اطلاع ملنے پر چار دوکانوں پر 405 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا اور دودھ لے جانے والی 10 گاڑیوں میں 1270 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔130 لیٹر دودھ ضائع کیا گیا اور 06گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 1675لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا اور 130لیٹر دودھ ضائع کیا گیا۔