بھکر؛ضلع بھر  میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، مرحلہ وار تمام  تجاوزات کا  خاتمہ ہو گا؛ڈپٹی کمشنر

12

بھکر،26ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان ضلع میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل،شہروں کی خوبصورتی کو مانند کرنے میں تجاوزات کا بڑا عمل دخل ہے جبکہ تنگ حال سڑکیں روڈ حادثات  کا بھی موجب بنتی ہیں جن سے ہرسال متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں  ،مرحلہ وار تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جوکہ شہروں کے مرکزی بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائے مہاجر پر جاری تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دکانداروں کا متعدد بار وارننگ  دی جاچکی تھی۔انہوں نے کہا تمام دکاندار سرکاری تعین کردہ حدود کی خلاف ورزی کرے گا تو اسکے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تجاوز کے خاتمہ کے بعد ان علاقوں  میں پودے لگائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں علاوہ ازیں اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمہ جات کو خصوصی طور پر گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹیکسی سٹینڈ کو بھی ختم کروادیا اور گاڑی مالکان کو احکامات جاری کئے کہ وہ اپنی گاڑیوں کیلئے سائیڈ پر کوئی جگہ مختص کریں، خالی کرائے گئی جگہ پر گاڑیاں ہرگز کھڑی نا کی جائیں ۔