بھکر،20 ستمبر(اے پی پی) ایس ایچ او تھانہ صدر وحیدحسن لک نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب 02 ملزمان غلام رسول اور علی حسن کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ 08 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی معہ 02 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمات درج کیےجبکہ ایک اور کارروائی میں 02 ملزمان عبدالستار اور حکمت اللہ کو گرفتار کر کے ان سے 2000 لیٹر غیر قانونی سمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ ذوالفقار علی نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئے ایک منشیات فروش سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں 03 ناجائز اسلحہ ہولڈرز کو گرفتار کر کے قبضہ سے 03 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے اور مقدمات درج کر لیے ہیں۔