بھکر؛ ون فائیو کال پر فوری رسپانس،ضرورتمند اہل خانہ کو کھانے پینے کا سامان مہیا کردیا

20

 

بھکر،04 ستمبر(اے پی پی)تھانہ کلورکوٹ بھکر پولیس کا ون فائیو(15 ) کی کال پر فوری رسپانس،کالر منسب نے پکار 15 پر کال کی کہ گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ڈی پی او بھکر محمد نوید کے حکم پر تھانہ کلورکوٹ کے ایس ایچ او ظہیر احمد معہ نذیر حسین ایس آئی نے فوری طور پر متاثرہ شخص اور اس کے اہل خانہ کو کھانے پینے کا سامان مہیا کیا۔

ڈی پی او محمد نوید کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت و تحفظ کرنا ہمارا فرض مقدم ہے،اس اقدام پر متاثرہ اہل خانہ نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔