بھکر؛ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ، مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان ومجرمان گرفتار،منشیات و اسلحہ برآمد

8

 

بھکر،06 ستمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید کی زیر نگرانی بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تسلسل سے کریک ڈاون جاری، ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجراحسان اللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایک منشیات فروش گرفتار کر کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ ایک اور کارروائی میں قحبہ خانہ پر چھاپہ مارتے ہوئے تین مرد و عورت غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گرفتارکر لئے علاوہ ازیں ایک گمشدہ بچے کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کردیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر وحید حسن لک معہ ٹیم نے دو اشتہاری مجرمان گرفتارکر لیے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 لیٹر شراب، 30 لیٹر لہن اورآلات کشید برآمد کرلیے۔

ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ معہ ٹیم نے ایک گمشدہ بچے کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کیا، سی آئی اے سٹاف پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پستول 30بور برآمد کر لیا جبکہ پولیس چوکی روہیلہ غربی نے ایک اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔

 انچارج آئی ٹی برانچ معہ ٹیم نے چوری شدہ موبائل مالیتی 40 ہزار روپے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے مالک کے حوالے کیا۔