بھکر ؛ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،3افراد گرفتار

31

بھکر،18ستمبر(اے پی پی):پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون تسلسل سے جاری ،ایس ایچ او دلیوالہ معہ ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروخت اظہر نواز عرف اظہری کے قبضہ سے 1020 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان  معہ ٹیم ایس آئی محمد آصف   نے ایک منشیات فروش ملزم سے 25  لیٹر شراب برآمد کی ۔ایس ایچ او احمد عباس تھانہ بہل نے ایک ملزم  سے  غیر قانونی  اسلحہ  برآمد کر لیا۔

 تھانہ  سٹی بھکر کے ایس ایچ ملک  عامر  شہزاد  نے گمشدہ بچہ ابوبکر تلاش کر کے وراثان کے حوالے کر دیا ۔وراثان نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔