تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے انٹرمیڈیٹ کےپارٹ سیکنڈ و کمبائنڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

76

ڈیرہ غازی خان،13 ستمبر (اے پی پی):تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمبائنڈ کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 66.83 فیصد رہا۔

کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے نتیجے کا اعلان کیا، امتحانات میں 57512 طالب علموں نے حصہ لیا اور 38438 نے کامیابی حاصل کی، امتحانات میں 69.55 فیصد ریگولر اور 55.14 فیصد پرائیویٹ امیدواروں  نے کامیابی حاصل کی۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے 73.06 فصد شرح کامیابی حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس طرح ضلع لیہ نے 64.32 شرح لیکر دوسری،ضلع ڈیرہ غازی خان نے 63.25 فیصد لیکر تیسری اور ضلع راجنپور کے 57.44 فیصد لیکر چوتھی حاصل کی۔

اس موقع پر کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمن رشید اور کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر،ٹیکنیکل آفیشل  محمد علی قریشی اور دیگر موجود تھے۔