جلالپورپیروالا ، یکم ستمبر (اے پی پی ): ایس ایچ او سٹی ظفر امتیاز سیال نے کہا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
پولیس نے پرمٹ بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش لیاقت حسین کو چرس سمیت گرفتار کرلیا، اسی طرح ایک اور کارروائی میں عنایت پور روڈ سے منشیات فروش محمد عدنان کو گرفتار کرکے اس سے بھی چرس کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف 9c ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں، عوام ایسے عناصر کی نشاندھی کریں جن کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔