جیکب آباد،21ستمبر(اے پی پی ):ایس ایس پی سید عامر عباس کی ٹھل آمد ،ڈکیتوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والےحافظ معظم نوناری کے ورثاء سے تعزیت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی سید عامر عباس شاہ نے مقتول کے ورثاء اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں شک کی بنیاد پر دو گرفتاریاں کی ہیں، جلد مرکزی ملزمان کو بےنقاب کرینگے، واقعہ کی مکمل تفتیش اپنی نگرانی میں کر رہا ہوں جوابدار کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔
مقتول کے بھائی نیاز احمد نوناری کی جانب سے ایس ایس پی سید عامر عباس شاہ کو کہا گیا کہ ہمارے بھائی کے قتل میں تین پولیس اہلکار ملوث ہیں ان کو شامل تفتیش کیا جائے۔اس پر ایس ایس پی جن پولیس اہلکاروں پر ورثہ الزام لگارہے ہیں ان سے بھی مکمل تفتیش کی جائے گی۔