حب،28 ستمبر(اے پی پی ): عدالت روڈ حب کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ کے نتیجے میں موقع پر ہی 1 شخص جانبحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
جانبحق اور زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مزید کارروائی کیلئے سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے،جانبحق اور زخمی افراد کی شناخت روشن علی ولد معشوق ریحان ولد حاجی بہادر،بلاول ولد نصیر،آصف ولد یوسف کے نام سے ہوئی جوکہ عدالت روڈ حب کے رہائشی ہیں۔