دریاخان،19 ستمبر(اے پی پی ): پولیس نے تین رکنی کچالہ گینگ گرفتار کرلیا ہے جو عرصے سے علاقے میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
ایس ایچ او عمران یعقوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل کوششوں سے اس چور گینگ کا سراغ لگایا اور ان کو گرفتار کرکے ان سے 14لاکھ 42ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جس میں موٹر سائیکل ،طلائی زیورات،جانور،الیکٹراونکس کا سامان وغیرہ شامل ہے۔