رینالہ خورد،20ستمبر(اے پی پی): سموگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جناح ہال ڈی پی ایس سکول میں آگاہی سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں نمبرداران کسانوں کو سموگ کو روکنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
سمینار میں بتایاگیاکہ فصل کی باقیات کو جلانا قانوناً جرم ہے، دھان کی باقیات کو جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں سموگ کی وجہ بنتا ہے،سموگ ٹریفک حادثات کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرضیااللہ نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر فصل کی باقیات کو جلانے اور سموگ کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔