ساہیوال،19 ستمبر (اے پی پی ):ساہیوال شہر اور گردونواح میں صبح سویرے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تیزبارش کایہ سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں اور بارش کے بعد گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جبکہ متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔