ساہیوال؛ ربیع الاول کے سلسلہ میں علمائے اکرام اورمنتظمین کا اجلاس،مختلف امور پر  تبادلہ خیال

33

 

ساہیوال،18ستمبر(اے پی پی): ڈی پی او فیصل شہزادکی زیرصدارت ربیع الاول کے سلسلہ میں علمائے اکرام اورمنتظمین کا اجلاس ڈی پی او آفس ساہیوال میں منعقد ہوا۔جس دوران سیکیورٹی انتظامات کی صورتحال،امن وامان کے قیام اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

علمائے اکرام سے خطاب کے دوران ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کے موقع پر تمام وسائل بروئے کار لا کر فول پروف سکیورٹی اور امن و امان کا قیام یقینی بنایا جائے گا، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام کامثالی کردار ہے۔

شرکاء نے ماہ ربیع الاول کے دوران پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن کے قیام کیلئے ہم سب ایک ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈی پی او ساہیوال نے کہاکہ ماہ ربیع الاول کے دوران شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔