سفارت خانہ پاکستان برسلز میں ورچوئل ای کچہری کا انعقاد

23

برسلز،27ستمبر(اے پی پی ): بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے لیے ای کچہری کا اہتمام کیا۔انہوں نے کمیونٹی ممبران کے مسائل سنے اور ان کے بروقت ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

شرکاء کو گزشتہ ای-کچہری میٹنگ میں رپورٹ کیے گئے ان کے مسائل کے حل کے لیے سفارت خانے کی طرف سے کی گئی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

سفیر آمنہ بلوچ نے کمیونٹی ممبران کا ماہانہ ای کچہریوں میں بھرپور شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔کمیونٹی ارکان نے کمیونٹی کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کا اہتمام کرنے پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔