قصور؛بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری، 1965 ایف آئی آرز درج،187 بجلی چور گرفتار کئے گئے، ایس ای لیسکو

36

قصور،21ستمبر(اے پی پی): ایس ای لیسکو قصوراحمدشہزاد نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے اور6ستمبرتا 20ستمبرتک بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1065رجسٹرڈایف آئی آرز کا اندراج کیا گیاجن میں 187 بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا ہے۔

 ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں دوران ملاقات “ اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا  کہ بجلی چوری میں ملوث افرادسے 10لاکھ یونٹس ڈیٹکشن بل پرچارج کئے گئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

ایس ای لیسکو کے مطابق لائن لاسز 28 فیصد سے کم ہوکر ساڑھے سات فیصد رہ گیا ہے‘20 سے زائد مقامات پر لیسکو ملازمین پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں‘ضلع بھر میں 450 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ چوبیس گھنٹے فیلڈ میں ہیں۔

احمدشہزاد نے کہا کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے‘بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی۔