قصور؛ مصطفیٰ آباد میں انٹی گریٹڈ ریسورس ریکوری سنٹر فار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا افتتاح

6

 

قصور،21ستمبر(اے پی پی): کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا اور چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے  اخوت کے تحت مصطفیٰ آباد قصور میں پنجاب کے پہلے انٹی گریٹڈ ریسورس ریکوری سنٹر فار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کاافتتاح کر دیا ہے ۔

چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مصطفیٰ آباد کمیونٹی سے بھی ملاقات کی،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے باب گنج شہدا ءاور اخوت یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا۔

کمشنر لاہور نے کھیم کرن1965ءکے شہداءو فاتحین کے قبرستان کے نئے احاطے کا افتتاح کیا۔انہوں نے اخوت یونیورسٹی کیلئے مصطفی آباد مین روڈ سے اپروچنگ روڈ کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے اخوت یونیورسٹی کی زیرتعمیر آئی ٹی عمارت اور مسجد کا بھی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی،ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی ودیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔