مستونگ دھماکہ خود کش تھا ،شہیدوں کے ورثا کو معاوضے فوری ادا کریں گے، زخمیوں کے علاج کے اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی؛علی مردان ڈومکی

33

کوئٹہ،29 ستمبر (اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی  نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکہ خود کش تھا ،شہیدوں کے ورثا کو معاوضے فوری ادا کریں گے  ،زخمیوں کے علاج کے اخراجات بلوچستان حکومت ادا کرے گی۔

  نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی صدارت میں مستونگ واقعہ پر اہم اجلاس کوئٹہ میں ہوا ۔ اجلاس کو بریفنگ میں آئی جی پولیس عبدل خالق شیخ نے تصدیق کی کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ خود کش تھا، جس میں  6 سے 8 کلو بارودی موادد استعمال  ہوا  تھا ۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے خود کش دھماکہ میں   ملوث عناصر کی ہر صورت گرفتاری اور لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر سی ایم بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میچ ملتوی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا  کہ  سانحہ پر بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

نگران وزیر صحت  ڈاکٹر امیر جوگیزئی  نے کہا کہ  زخمی سی ایم ایچ ، ٹراما سینٹر ، نواب رئیسانی اسپتال اور ڈی ایچ کیو مستونگ میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ  8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔