ملتان، 04 ستمبر(اے پی پی ): گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ہفت روزہ تقریبات کےتیسرے روز آرٹ ،ڈرائینگ اور ٹیبلوز کی سرگرمیاں منعقد کی گئی، بچوں نے جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر مقابلوںمیں حصہ لیا۔
اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی نے کہا کہ نصابی سر گرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں سے بچوں میں تخلیقی صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں، دفاع پاکستان کی مناسبت سے بچوں نے جو آرٹ ورک کیا ہے وہ قابل دیدنی ہے، اس سے انکی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد شہدائے دفاع پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
اس موقع پرفہیم اختر سمرا ، امام الدین ، محمدعاقل ، مظفر لطیف ، فہم قریشی ، سعید زاہد ، قاری غلام حبیب سعیدی ، صابر شکور ، رانا محمدا نورودیگر شریک تھے ۔