قصور, 04 ستمبر (اے پی پی):تھانہ اے ڈویژن قصور کی حدود میں ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 15کلوچرس برآمد کر لی گئی ،خاتون سمیت 12ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔افتخار احمد جوئیہ انسپکٹر S.H.o تھانہ اے ڈویژن قصور نے”اے پی پی“ کوبتایاکہ میں نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ہمراہ انتہائی جانفشانی وان تھک محنت کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں پر ریڈ کرتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے ملزمان(محمد عمران،نوید،محمد شہزاد، بابر،شاہد،آویز علی،محمد اکرام،محمد سرور،نظام دین،محمد فیصل،آسیہ بی بی،غلام فرید)کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے منشیات چرس 15 کلو سے زائد برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا۔قصور کی عوامی وسماجی حلقوں نے منشیات فروشی کے ناسور کے خلاف انسپکٹر S.H.O تھانہ اے ڈویژن قصور افتخار احمد جوئیہ اور انکی ٹیم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اخراج تحسین پیش کیا ہے۔