میرپورخاص؛ گاؤں اسمائیل لغاری  سے کروڑوں روپے مالیت کی مین پڑی منشیات برآمد

36

میرپورخاص،18ستمبر(اے پی پی): ایس ایس پی عادل میمن کے سخت احکامات کے بعد میرپورخاص پولیس کا آپریشن جاری، میرپورخاص میں سب سے بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی،انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، انچارج دانش بھٹی ایس ایچ او ٹاؤن افتخار باجوا نے گاؤں اسمائیل لغاری  میں بڑی کارروائی کرتے  ہوئے معشوق لغاری اور آفتاب  ملک کی  کروڑوں روپے مالیت کی مین پڑی منشیات برآمد کر لی ہیں ،منشیات کی پولیس اسٹیشن میں منتقلی کی جارہی ہےاور مقدمہ درج کیا جائے گ۔