نوشہرہ ورکاں؛سرکاری اداروں کودفتری اوقات میں عوام کے مسائل کی طرف توجہ دینے اورحاضری کو یقینی بنانے بارے مراسلہ جاری

75

نوشہرہ ورکاں،01 ستمبر(اے پی پی):چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری حکم کے تحت ضلع اور تحصیل ہیڈ کواٹر سطح پر تمام

سرکاری اداروں کو کل وقتی دفتری اوقات میں ڈیوٹی کے دوران عوام کے مسائل اور مشکلات کی طرف توجہ دینے اور  حاضری  کو یقینی بنانے بارے ہدایات کے ضمن میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کی جانب سے جاری مراسلہ میں تحصیل ہیڈ کواٹر کے23سرکاری اداروں کے ہیڈز کو اپنی اور ماتحت عملہ کی حاضری کے علاوہ دفتر میں موجود رہ کر  اپنے فرائض کو پورا کرتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کے لیے کہا گیا ہے ۔

مراسلے کے اجراء کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کی طرف گاہے بگاہے  دن  اور رات میں اداروں میں  عملہ کی حاضری اور کارکردگی چیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کا کہنا ہے کہ تمام ادارے فعال نظر آنے چاہیں اور بوگس حاضری اور ڈیوٹی میں غفلت و لا پرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔