نوشہرہ ورکاں؛پریس کلب ارکان و عہدیداران کی شہداءکی قبروں پر فاتحہ خوانی

7

نوشہرہ ورکاں،06 ستمبر(اے پی پی): 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے میں مصروف ہے اور پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے ارکان و عہدیداران نے چیئرمین پریس کلب شیخ منیر احمد آزاد کی قیادت میں مقامی قبرستان میں ہر سال کی طرح شہداءافواج کی قبروں پر دعا کرائی ، پھول نچھاور کئے اور پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے وفات پانے والے معزز ممبران کی قبروں پر بھی دعا کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پاک مسلح افواج پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ملک کی عزت عظمت اور حفاظت کے لیے قربانی دینے والے شہداءکے جذبوں اور اللہ رب العزت کی کرم نوازی سے پاکستان آباد شاداب رہے گا۔