نوشہرہ ورکاں:ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ریفر مریضہ کی ریسکیو 1122 ایمبولینس میں ڈلیوری

19

نوشہرہ ورکاں 02 ستمبر(اے پی پی)؛مریضہ نوشہرہ ورکاں کےنواحی گاؤں گوبند پورہ کے رہائشی فرقان نامی شخص کی بیوی کو زچگی کے عمل میں مشکلات کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ ریفر کر دیا گیا ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم شیخوپورہ لے جارہی تھی کہ سپرائے گاؤں کے پاس مریضہ کو زچگی کی علامات شروع ہو گئیں ریسکیو 1122 ٹیم نے ضروی چیک اپ کے بعد انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے زچگی کے عمل کو احسن انداز سےمکمل کیا  اور  سفری شہزادے نے جنم لیا زچہ و بچہ کو بخیرو عافیت ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔