نوشہرہ ورکاں،04 ستمبر(اے پی پی): علی پور چوک میں ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار مسافر وین کے موٹر سائیکل کو کچلنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ۔
نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں بدورتہ کا رہائشی 68 سالہ سیٹھ محمد فیض اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھکڑ سے بسواری موٹر سائیکل واپس نوشہرہ ورکاں گاوں آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، جس میں محمد فیض اور اسکی اہلیہ شدید زخمی ہو گئے، محمد فیض کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کے ذریعے لاہور ریفر کر دیا گیا جو راستے میں جاں بحق ہو گیا،جبکہ اہلیہ موقع پر جاں بحق ہو گئی اور وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
تھانہ کوٹ لدھا پولیس مصروف تفتیش ہے اور متوفین کو بدورتہ قبرستان میں جڑواں قبروں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، میاں بیوی کی اچانک وفات پر نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار تھی۔