نولکھا پریسبیٹیرین چرچ لاہور، سینٹ پال اور سوئفٹ میموریل پریسبیٹیرین چرچ گوجرانوالہ کے وفود کا جڑانوالہ کادورہ

43

فیصل آباد، یکم ستمبر (اے پی پی): نولکھا پریسبیٹیرین چرچ لاہور، سینٹ پال پریسبیٹیریں چرچ گوجرانوالہ اور سوئفٹ میموریل پریسبیٹیرین چرچ گوجرانوالہ کے وفود کا جڑانوالہ کادورہ، سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا، متاثرہ خاندانوں میم کمیونٹی کے چندے سے سامان تقسیم کیا۔ تفصیلات کے مطابق

 نولکھا پریسبیٹیرین چرچ لاہور، سینٹ پال پریسبیٹیریں چرچ گوجرانوالہ اور سوئفٹ میموریل پریسبیٹیرین چرچ گوجرانوالہ کے وفود کا ڈاکٹر مجید ایبل کی سربراہی میں مختلف مسلم اور مسیحی رہنماؤں اور رفاحی ادارواں نمائندوں کے ہمراہ جڑانوالہ کادورہ کیا۔ وفود نے گرجا گھروں اور مسیحی کالونیوں کا دورہ کیا۔

مقامی سیلیبریشن ہال میں بین المسالک اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کمیونٹی کی بحالی کے حکومتی اقدامات کا سراہا۔ انہوں نے ذمہ داران کے حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کی اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔