مدینہ منورہ،27 ستمبر(اے پی پی ):نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں ،مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے مدینہ ائیرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، پاکستانی سفارت خانے اورجدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ روانہ ہونگے۔