زیارت ،21 ستمبر(اے پی پی ): نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے دورہ زیارت کے موقع پر سول اسپتال زیارت کا دورہ کیا جہاں وزیراعلی نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کو تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ سیاحتی مقام زیارت کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو ایک مثالی طبی ادارہ بنانے کے خواہاں ہیں اور اسپتال میں ادوایات کی کمی کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کی لیبارٹری میں لیبارٹری مشینری کی فعالیت کے لیے فنڈز کا فوری اجراء کیا جائے گا۔