پاکستان نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیا

33

اسلام آباد،17ستمبر(اے پی پی): ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 میں انڈونیشیا کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیاہے۔

 پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ مقابلہ جیتا، سنگلز مقابلوں کے بعد ڈبلز میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی۔ پہلے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق نے انڈونیشیا کے ڈیوڈ اگونگ سوسانتو کو 1-6 اور 4-6 سے ہرایا۔ دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے  انڈونیشیا کے گوناوان تریسموونتارا کو 5-7 اور 4-6 سے شکست دی۔ ڈبلز میں عقیل خان اور اعصام الحق کی جوڑی نے انڈونیشین جوڑی کو6-3 , 5-7 اور 2-6 شکست سے دو چار کیا۔

پاکستان ٹینس کھیلنے والے دنیا کے دو سو ممالک  ٹاپ 32میں آ گیا ہے۔